مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شاہ عبدالعظیم حسنی کے حرم میں شہید وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان، شہید رئیسی کے سیکورٹی چیف سید مھدی موسوی کی قبور پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر رہبر معظم شام میں شہید ہونے والے سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر شہید زاہدی کے ساتھی سید مھدی جلادتی کی قبر پر بھی گئے علاوہ ازین انہوں نے شہید قاسم سلیمانی کے ہمراہ بغداد ائیرپورٹ پر امریکی حملے میں شہید ہونے والے وحید زمانی نیا کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔
آپ کا تبصرہ